T20سیریز میں کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر پاکستانی قوم کو الطاف حسین کی مبارکباد
T20سیریز میں پاکستان کی شاندار فتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم کے کوچ اور کی منیجررہنمائی کا ثمر ہے، الطاف حسین
ویسٹ انڈیز کے خلاف T20کے دونوں میچز جیتنا پاکستان کرکٹ ٹیم کی اپنے کیریئر میں شاندار اور نمایاں کامیابی ہے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں ، منیجر اور کوچ کوزبردست مبارکباد پیش کرتا ہوں ، الطاف حسین
لندن۔۔۔29جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ویسٹ انڈیز کے خلافT20 سیریز جیتنے پر قوم کودلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ T20سیریز میں پاکستان کی شاندار فتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم کے کوچ اور منیجرکی رہنمائی کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف T20کی دونوں میچزجیتنا پاکستان کرکٹ ٹیم کی اپنے کیریئر میں شاندار اور نمایاں کامیابی ہے جس پر میں کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں سمیت کوچ اور منیجرکو بھی دل کی گہرائیوں سے زبردست مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔