شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کے احترام کے خلاف ہیں۔ الطاف حسین
حکومت پاکستان کو ڈرون حملوں کے سلسلے کو بند کرانے کیلئے سفارتی سطح پر تمام تر کوششیں کرنا چاہیے
لندن ۔۔۔28 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے اوراس حملے میں متعدد افرادکے ہلاک وخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور جغرافیائی سرحدوں کے احترام کے خلاف ہیں اورحکومت پاکستان کو اس پر احتجاج کرنا چاہیے اوراس سلسلے کو بند کرانے کیلئے سفارتی سطح پر تمام ترکوششیں کرناچاہیے۔