پیپلزپارٹی کے رہنما اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔28، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سید خورشید شاہ سمیت مرحومہ کے تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)