Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تقریرپر واویلاکرنیوالے بتائیں کہ جوساتھی ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے انہیں کہاں سے لاؤں؟الطاف حسین


تقریرپر واویلاکرنیوالے بتائیں کہ جوساتھی ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے انہیں کہاں سے لاؤں؟الطاف حسین
 Posted on: 8/4/2015 1
تقریرپر واویلاکرنیوالے بتائیں کہ جوساتھی ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے انہیں کہاں سے لاؤں؟الطاف حسین
میں نے ملک کا خزانہ نہیں لوٹا، اپنے بھائی بھتیجوں کو ایم این اے ، ایم پی اے ،وزیرنہیں بنایا
میں نے پورے ملک میں ایک گززمین بھی حاصل نہیں کی، پورے ملک میں اس کردار کاایک شخص بھی نہیں
نام نہاد عناصر عوام کوبہکانہیں سکتے ، وقت آرہاہے کہ تمام محر وم عوام ملکراپنے حقوق حاصل کریں گے
میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ،سانگھڑ،ٹنڈوالہیار اور جامشورو زون کے ذمہ داران اور کارکنان سے خطاب کی مزیدتفصیلات
لندن ۔۔۔ 4،اگست2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہمارے لوگ لاپتہ ہورہے ہیں، ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں۔میری تقریرپرجولوگ واویلاکررہے ہیں میں ان سے سوال کرتاہوں کہ میرے جوساتھی ماورائے عدالت قتل کردیئے گئے ، جوغائب کردیئے گئے میں انہیں کہاں سے لاؤں؟یہ بات انہوں نے میرپورخاص، سکھر، نواب شاہ،سانگھڑ،ٹنڈوالہیار اور جامشورو زون کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ خطاب کی مزیدتفصیلات کے مطابق انہوں نے کہاکہ اگرکوئی یہ کہتاہے کہ عدالتیں آزادہیں تووہ جھوٹ بولتاہے کیونکہ ہمارے کئی لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کررکھی ہیں لیکن اب تک کیا کسی ایک کابھی جواب آیا؟لاپتہ کرنے والے کسی ایک فردکوبھی سزا ہوئی؟یہ کس آئین اور قانون میں لکھاہے کہ آپ کسی کوگرفتارکریں، غیرقانونی حراست میں رکھیں اور ٹارچرکرکے کسی زیرحراست فردکوماردیں؟اگرکوئی ایساکرتاہے تووہ بھی قتل کا مرتکب ہوتاہے اوراس پر بھی قتل کامقدمہ بنناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں کسی قوم کے بے گناہ لوگوں کاقتل عام کیاگیاوہ انصاف کیلئے اقوام متحدہ گئی ۔میرایہی کہناہے کہ اقوام متحدہ کی ٹیم خود دیکھے کہ ظلم کون کررہاہے، اگرایم کیوایم والاظلم کررہاہے تواس کوسزادیں لیکن اگرکسی وردی والے نے ظلم کیاہے تواس کوبھی سزادی جائے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے جواب دیں کہ جنرل ضیاء الحق کی سربراہی میں فوج فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کیلئے اردن کیوں گئی تھی ؟ فوج صومالیہ کیوں گئی تھی؟ 1965ء کی جنگ بندکرانے کیلئے پاکستان نے امریکہ سے درخواست کیوں کی تھی؟وزیراعظم نوازشریف کارگل کی جنگ بندکرانے کیلئے امریکہ کیوں گئے تھے ؟سیاچن کاعلاقہ بھارت کے حوالے کس نے کیا؟ جنرل ضیاء الحق نے یہ کیوں کہاکہ سیاچن کے علاقے میں توگھانس بھی انہیں اگتی۔ جب افغانستان سے امریکہ اورنیٹوافواج کی واپسی کامعاملہ آیاتوپاکستان کی جانب سے یہ اصرارکیوں کیاگیاکہ امریکہ اورنیٹوکی افواج واپس نہ جائیں؟اگرہمیں اپنے اوپر بھروسہ ہے توہم دوسروں سے دفاعی معاہدے کیوں کرتے ہیں ؟ کیا پاکستان کے دولخت ہونے اور93 ہزارکی تعدادمیں ہتھیارڈالنے کے ذمہ دارہم ہیں؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں نے ملک کا خزانہ نہیں لوٹا، میں نے اپنے بھائی بھتیجوں کو ایم این اے ، ایم پی اے ،وزیرنہیں بنایا، میں نے پورے ملک میں ایک گززمین بھی حاصل نہیں کی، پورے ملک میں اس کردار کا ایک شخص بھی نہیں۔ انہوں نے زونوں کے سندھی بولنے والے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نیاصوبہ صرف مہاجروں کانہیں بلکہ سندھیوں اور یہاں آباد تمام زبانیں بولنے والوں کاصوبہ ہوگا۔ نام نہاد عناصر عوام کوبہکانہیں سکتے ، اب وقت آرہاہے کہ تمام محر وم عوام ملکراپنے حقوق حاصل کریں گے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ اگر میرااپنے ساتھیوں کو ظلم وزیادتی کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کوخط لکھنے کی بات کرنا غلط ہے توپھرمیاں نوازشریف اور آصف زرداری جواب دیں کہ انہوں نے بینظیربھٹوکے قتل کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ اوراسکاٹ لینڈیارڈکی ٹیم پاکستان کیوں بلوائی تھی؟ انہوں نے کہاکہ ہم پرچاہے پابندی لگائیں یا جو بھی کریں لیکن ہم جبروستم کے ہتھکنڈوں کے آگے سرنہیں جھکائیں گے اورپرامن طریقے سے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

10/1/2024 4:18:39 AM