سید راشد علی اور ڈاکٹر شاہد پرویز کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔ 5 7 27جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم اسکیم33معمار سیکٹر یونٹ33/Bکے کارکن سید راشد علی اور ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت کے کارکن ڈاکٹر شاہد پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)