کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔27جولائی2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی گولیمار سیکٹر یونٹ جہان آباد کے کارکن محمد عارف کے والد شیر محمد ،لیاقت آباد سیکٹر یونٹ158کے کارکن آفتاب احمد کے والد محمد یعقو ب ،ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ112-Bکے کارکن خوشی محمد کے والد امیر شاہ ،نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ134-Aکے کارکن امجد کی والدہ محترمہ زرینہ بیگم ،قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ130کے کارکن شکیل احمد کی والدہ محترمہ مجید النساء اور کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن بابر کی ہمشیرہ شگفتہ ناز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔(آمینأٌٌ*****