Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گوادر کے علاقے کان کہی میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت


گوادر کے علاقے کان کہی میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 7/27/2013
گوادر کے علاقے کان کہی میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملہ پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
ملک کے موجودہ حالات اور دہشت گردی کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے 
اے پی سی میں عدلیہ کے ججز ، مسلح افواج کے سربراہان بشمول COASکو آبزور کے طور پر مدعو کیاجائے، الطاف حسین 
لندن۔۔۔27، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے گوادر کے علاقے کان کہی میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں متعدد اہلکاروں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب لطاف حسین نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں دہشت گردی کے سبب موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے میں مزید دیر نہ کی جائے اور اس میں عدلیہ کے ججز ، مسلح افواج کے سربراہان بشمول COASکو آبزور کے طور پر مدعو کیاجائے تاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک نکاتی اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سے نکالنا صرف حکومت ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ہی نہیں بلکہ تمام طبقات کی ذمہ داری ہے اور اب یہ ذمہ داری محسوس کرکے ٹھوس اقدامات کرنے کا وقت آچکا ہے ۔ انہوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر شہید ہونے والے اہلکاروں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات اور زخمی اہلکاروں کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ ملک و قوم کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے مزید وقت کا زیاں نہ کیاجائے اور ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے جلد از جلد دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی کو وضع کیاجائے ۔ 



12/25/2024 6:48:55 PM