Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کا 16 واں یوم تاسیس 26 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پورے جوش و جذبے سے منایا گیا


 متحدہ قومی موومنٹ کا 16 واں یوم تاسیس 26 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پورے جوش و جذبے سے منایا گیا
 Posted on: 7/26/2013
متحدہ قومی موومنٹ کا 16 واں یوم تاسیس 26 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں پورے جوش و جذبے سے منایا گیا
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس میں خصوصی تقریب کا اہتمام، ذمہ داران و کارکنان اور ہمدرد عوام کی شرکت
الطاف حسین جہد مسلسل کا نام ہے جو مظلوم و محکوم عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں، میاں عتیق
قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد نے ہمارے عزم و حوصلوں کو جلاء بخشی ہے، بسمہ آصف
لاہور:۔۔۔۔26؍جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کا16واں یوم تاسیس26جولائی کوپاکستان سمیت دنیابھرمیں پورے جوش وجذبے سے منایا گیا اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے دل لاہور میں واقع ایم کیوایم پنجاب ہاؤس میں تقریب پررونق منعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق ،سینٹرل پنجاب کی انچارج محترمہ بسمہ آصف اوردیگر رہنماؤں کے علاوہ سینیٹرل پنجاب کے مختلف اضلاع اور ٹاؤنز کے ذمہ داران وکارکنان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پریوم تاسیس کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں عقیق نے کہاکہ الطاف حسین جہدمسلسل کانام ہے جومظلوم ومحکوم عوام کے حقوق کیلئے عملی جدوجہدکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہردورمیں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا سلسلہ جاری رہاہے جوآج بھی کسی نہ کسی صورت میں نہ صرف جاری ہے بلکہ آج اس کادائرہ بیرون ملک تک پھیل چکاہے ۔انہوں نے کہا کہ جو سازشی عناصرایم کیوایم کے پیغام کو روکنے کیلئے گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں وہ یہ بھول گئے ہیں کہ سازشوں سے نہ پہلے ایم کیو ایم کوئی نقصان پہنچاسکاہے اورنہ کوئی اب ایم کیوایم کونقصان پہنچاسکتاہے پوری دنیامیں ایم کیوایم کے کارکنان وعوام قائدتحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں پہلے سے زیادہ متحدومنظم ہیں۔تقریب سے سینٹرل پنجاب کی صدرمحترمہ بسمہ آصٖف نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہدنے ہمارے عزم وحوصلوں کوجلاء بخشی ہے آج کے دن ہم ہزاروں شہداء کی قربانیوں کوبھلانہیں سکتے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پریقین رکھنے والی محب وطن جماعت ہے جس نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان وعوام قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدومنظم ہیں جنہیں سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے الطاف حسین سے علیحدہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے تمام ذمہ داران وکارکنان اورمظلوم ومحکوم عوام کومتحدہ قومی موومنٹ کے 16ویںیوم تاسیس کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان وعوام اپنے اتحادسے سازشی عناصرکی تمام سازشوں کوناکام بنادیں اورقائدتحریک الطاف حسین کے پیغام حق کوزیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔تقریب میں سینٹرل پنجاب کے سینئرنائب صدراقبال قریشی،نائب صدورانا اشرف ایڈووکیٹ،عابد گجر،آغا جانی،لعل حسین قریشی، رانا افتخار،ہاشم رضا،پروین اختر، سیکرٹری جنرل عامربلوچ، سینئرجوائنٹ سیکریٹری رانا مصطفٰی ،سعید احمد خان، فنانس سیکریٹری عابدشریف،ڈپٹی سیکریٹری فنانس صلاح الدین خان،آفس سیکریٹری منیراحمد ،حارث کاکڑ اورسیکریٹری انفارمیشن کریم خان کے علاوہ دیگرموجودتھے۔ بعد ازاں شرکاء کیلئے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے افطار کا اہتمام کیاگیا۔


12/25/2024 6:33:15 PM