مسلم لیگی رہنماؤں اور جناب الطاف حسین کے درمیان دلچسپ یادوں اور لندن کی حلیم اور پکوڑوں کا خصوصی تذکرہ
1995ء میں جب آپ سے ملاقات کے دوران حلیم اور پکوڑے کھائے تھے وہ ہمیں آج تک یاد ہیں، اسحاق ڈار
کراچی۔۔۔26 ، جولائی2013ء
ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروعزیزآباد میں مسلم لیگی رہنماؤں اور جناب الطاف حسین کے درمیان دلچسپ یادوں اورلندن کی حلیم اورپکوڑوں کا خصوصی تذکرہ کیاگیا ۔ ایک موقع پر وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 1995ء میں جب آپ سے ملاقات کے دوران حلیم اورپکوڑے کھائے تھے وہ ہمیں آج تک یاد ہیں اور اللہ نے چاہا تو ہم ساتھ بیٹھ کران یادوں کو دوبارہ تازہ کریں گے ۔ ایک موقع پر وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری دعا ہے کہ ہم جلد ہی ایک ساتھ بیٹھیں اور مل کرحلیم کھائیں۔