Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پارہ چنار میں ہونے والے خودکش دھماکے بدترین دہشت گردی ہیں، جناب الطاف حسین


پارہ چنار میں ہونے والے خودکش دھماکے بدترین دہشت گردی ہیں، جناب الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2013
پارہ چنار میں ہونے والے خودکش دھماکے بدترین دہشت گردی ہیں، جناب الطاف حسین
دھماکوں میں جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد سے الطاف حسین کا اظہار ہمدردی
پارا چنار میں دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے، صدر، وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ
کراچی۔۔۔۔26جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنارمیںیکے بعددیگرے خودکش حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بدترین دہشت گردی قراردیتے ہوئے اس کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک دشمن عناصرپاکستان کوغیرمستحکم اورکمزورکرنے کیلئے دہشت گردی کاسہارالے رہے ہیں اورنہ صرف معصوم شہریوں،پاک فوج ،سیکوریٹی اہلکاروں بلکہ قومی اداروں اوربزرگان دین کے مزارت کونشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے پاراچنارخودکش حملوں میں جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیااورزخمیوں کی جلدمکمل صحت یابی کیلئے بھی دعاکی۔جناب الطاف حسین نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں نوازشریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری ثنارعلی اورخیبرپختونخواہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنارمیں خودکش حملوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورحملوں میں ملوث دہشت گرداوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔


12/25/2024 6:30:29 PM