ایم کیوایم اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر عوام کی خدمت کا سفر جاری رہتا ہے، یوسف شاہوانی
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بے لوث خدمت کا درس دیا ہے
یوسف شاہوانی کا مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ
مارکیٹوں، پارکوں اور شاہراہوں پر عوام سے ملاقاتیں اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا
عوام کے مسائل کے فوری حل کیلئے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت
کراچی۔۔۔۔26جولائی2013ء
پی ایس 90سے منتخب حق پرست رکن سندھ اسمبلی اورمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکنیوسف شاہوانی نے کہاہے کہ عوام کی بلاتفریق رنگ ونسل بے لوث خدمت ایم کیوایم کونصب العین ہے،ایم کیوایم اقتدارمیں ہویااقتدارسے باہرعوام کی خدمت کا سفرجاری رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ خدمت کا درس دیا اور سیاست برائے خدمت کو اجاگر کیا یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین کے حق پرست نمائندے عوام کے مسائل کیلئے ہمہ وقت کوشاں نظرآتے ہیں جوعوام سے مکمل رابطے میں رہتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے حلقہ انتخاب بلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں اے3،بی3،سی3،ڈی3 کے تفصیلی دورے کے موقع پرعوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے بلدیہ ٹاؤن کاتفصیلی دورہ کیااورعلاقے کے عوام سے ملاقات کرکے ان کے مسائل معلوم کیے اورصفائی ستھرائی کے کاموں کاجائزہ لیا ۔اس موقع پران کے ہمراہ ڈی ایم سی ،واٹربورڈ،کے ای ایس سی اورسوئی سدرن گیس کے افسران اوردیگربھی موجودتھے۔یوسف شاہوانی نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف پارکوں ، ڈسپنسریوں اورمارکیٹوں کادورہ کیااوروہاں موجودعوام سے ملاقات کی اوران کے مسائل معلوم کیے اورمسائل کے فوری حل کیلئے موقع پرموجودمتعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں۔ اس موقع پربلدیہ ٹاؤن کے عوام نے یوسف شاہوانی کواپنے مسائل سے آگاہ کیااوربروقت مسائل کے حل کیے جانے پررکن اسمبلی کاشکریہ ادا کیا۔