راجن پور کوٹلا جیسن میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔26جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے راجن پور کوٹلا جیسن میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اس واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)