حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی خوش دامن جہاں آراء شوکت کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔26 ، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کی خوش دامن جہاں آراء شوکت کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردری اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے اور سو گوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔( آمین)