الطاف حسین نے ہمیشہ کارکنان کو صبر اور استقامت، اساتذہ اور والدین کے احترام کا درس دیا ہے، اراکین رابطہ کمیٹی
الطاف حسین نے ایم کیوایم اور کارکنان کے ساتھ ہونے والے مظالم کے باوجود جنگ و جدل، محاذ آرائی کے بجائے برداشت، تحمل اور صبر کو فوقیت دی ہے
مخیر حضرات، عوام و کارکنان زکوۃ و فطرے کی رقم خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کروا کر اس کار خیر میں حصہ لیں۔ اراکین رابطہ کمیٹی کی اپیل
ایم کیوایم اسکیم 33 سیکٹر اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے زیر اہتمام منعقدہ علیحدہ علیحدہ افطار تقاریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔26 ، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی، عامر خان اور عادل خان نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ کارکنان و عوام کو صبر اورا ستقامت ، اساتذہ اور والدین کا احترام کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین نے ایم کیوایم اور کارکنان کے ساتھ ہونے والے مظالم کے باوجود جنگ وجدل ، محاذ آرائی کے بجائے براداشت ، تحمل اور صبر کو فو قیت دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیوایم فیڈ رل بی ایریا بمقام سکٹر آفس اور اسکیم 33سیکٹرالحنا گارڈن نزد مسکن چورنگی گلشن اقبال کے زیر اہتمام منعقدہ افطار تقاریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی نبیل گبول، سفیان یوسف ، افتخار عالم ، مزمل قریشی، صو بائی اسمبلی کے اراکین فیصل سبزواری، عبداللہ شیخ، خالدبن ولایت ، ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کے علاوہ دیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجو دتھے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے خلاف کئے جانیوالے منفی پروپیگنڈے کے باوجود جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنان کوصبرکی تلقین اور ہدایت کی ہے کہ خصوصاََاس ماہ مقدس کی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے پر اپنا ردعمل کرنے کے بجائے درگزر سے کام لے کر امن وامان او ربھائی چارگی کو فروغ دیں ، رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ایم کیوایم غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی جماعت ہے اور اس کے تمام اخراجات عوام اور مخیر حضرات کے چندے سے پورے کئے جاتے ہیں جبکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں یتیم ، بیواؤں ، غرباء ، مساکین کے لئے رمضان المبارک کے آخر ی ایام میں امدادی سامان بھی تقسیم کیا جاتا ہے لہذا عوام و کارکنان زکواۃ ہ و فطرے کی رقم خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرو ا کر اس کارخیر میں بھرپور حصہ لیں۔ تقاریب افطار سے حق پرست اراکین اسمبلی نبیل گبول، فیصل سبزواری اور خالد بن ولایت نے بھی خطاب کیا۔