الیکشن ٹریبول نے عرفان اللہ خان مروت کی تعلیمی اسناد کے حوالے سے متعلقہ یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیا
کراچی ۔۔۔25 ، جولائی2013ء
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس114سے ایم کیوایم کے امیدواراورسابق صوبائی وزیرصنعت وتجارت عبدالرؤف صدیقی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائرکی گئی درخواست پرالیکشن ٹریبونل نے عرفان اللہ خان مروت کی انٹر اورBAکی ڈگری کو تصدیق کرنے کیلئے متعلقہ یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق عرفان اللہ خان مروت کے خلاف عبدالرؤف صدیقی کی جانب سے دائرکی گئی درخواست پرجمعرات کوہونیوالی سماعت کے موقع پرالیکشن ٹریبول نے عرفان اللہ خان مروت کی انٹراورگریجویشن کی ڈگری تصدیق کیلئے متعلقہ بورڈاور یونیورسٹی سے آئندہ سماعت تک تحریری طورپرریکارڈ طلب کرلیا ہے