پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں ٹرین حادثہ میں دو افراد کے جاں بحق و متعدد افراد کے زخمی ہونے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔25 ، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجاب کے شہر گجر انوالہ میں ٹرین حادثہ میں دو افراد کے جاں بحق اور متعد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افرادکے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمددری اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے ۔( آمین)