ایم کیوایم شعبہ ٹرانسپورٹ کے رکن محمداشرف کی المناک شہادت پرجناب الطا ف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔25جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے گزشتہ روزمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے ایم کیوایم مرکزی شعبہ ٹرانسپورٹ کے رکن محمداشرف ولدعبدالرحیم کی دوران علاج شہادت پردلی رنج وغم اورافسوس کا اظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے محمداشرف کے تمام سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمداشرف شہیدکوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور تمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔