ایم کیوایم اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر اس نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل اور بلا امتیاز مذہب و فرقہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے،اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سازشی عناصر ایک بار پھرالطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سرگرم ہو گئے ہیں مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوام و کارکنان
اپنے اتحاد کے ذریعے اس طرح کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے،اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رمضان المبارک کے سلسلے میں ایم کیوایم برنس روڈ، گلشن اقبال، لیاقت آباد اور اورنگی سیکٹرز کے زیراہتمام منعقدہ علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں سے خطاب
کراچی ۔۔۔25 ، جولائی2013ء
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم اقتدار میں ہو یا اقتدار سے باہر اس نے ہمیشہ بلا تفریق رنگ و نسل اور بلا امتیاز مذہب و فرقہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ہے ۔یہ بات رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید، حیدر عباس رضوی، احمد سلیم صدیقی ، خالد سلطان اور عادل خان نے برنس روڈ، گلشن اقبال، لیاقت آباداور اورنگی سیکٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کے علاوہ دیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجو دتھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مخالفین نے متعدد سازشی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے دور کرنے کی کوشش کی مگر تاریخ گواہ ہے کہ اس طرح کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں اور ایم کیو ایم ہر بار سرخرو ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ سازشی عناصر ایک بار پھرالطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف سرگرم ہو گئے ہیں اور اپنی مذموم اور گھناؤنی سازشوں کے ذریعے ملکی اورغیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوام و کارکنان اپنے اتحاد کے ذریعے اس طرح کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے اورانشااللہ ایم کیو ایم مخالفین کوایک بار پھر شرمندگی سے دوچار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت شہرکے کچھ علاقوں میں ایم کیو ایم کے نام پر جبرنً زکوۃ اور فطرہ وصول کیا جارہا ہے اور ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ لہذا عوام ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔