صدارتی انتخاب کے حوالہ سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
اجلاس میں 30 ، جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا جارہا ہے
صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے حتمی لائحہ عمل کا اعلان جلد متوقع ہے
کراچی ۔۔۔25، جولائی2013
صدارتی انتخاب کے حوالہ سے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کراچی اور لندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز اور رابطہ کمیٹی کے ارکان شریک ہیں۔ اجلاس میں 30 ، جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غوروخوض کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں صدارتی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم کے حتمی لائحہ عمل کا اعلان جلد متوقع ہے۔