پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر جناب الطاف حسین کی پوری قوم اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
پاکستانی ٹیم نے سیریز جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے
لندن۔۔۔25جولائی 2013ء
جناب الطاف حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر پوری قوم اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے سیریز جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ بھی اپنی جیت کا سلسلہ جارہی رہے گی اور قوم کو خوشیاں دیتی رہی گی۔