ایم کیوایم محصورین مشرقی پاکستان کو درپیش مشکلات و مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی، خالد مقبول صدیقی
محصورین مشرقی پاکستان کے نمائندہ وفد کی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ملاقات
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے محصورین مشرقی پاکستان کے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر اظہار تشکر
محصورین مشرقی پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لائے جائیں حکومت سے ایم کیوایم کا مطالبہ
کراچی:۔۔۔24؍جولائی2013ء
محصورین مشرقی پاکستان کے نمائندہ وفدنے سیکریٹری جنرل ہارون رشیدکی سربراہی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ملاقات کی اورانہیں محصورین مشرقی پاکستان کودرپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں جاری رہی جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی،سیدامین الحق اورایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کے علاوہ دیگربھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے محصورین مشرقی پاکستان کے حق کیلئے آوازبلندی کرنے پراظہارتشکراداکرتے ہوئے کہاکہ طویل عرصہ گزرنے کے باوجودمحصورین مشرقی پاکستان آج بھی کیمپوں میں کسمپرسی کی کربناک زندگی گزرنے پرمجبورہیں جہاں ان کاکوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی نسل گزرگئیں تاہم حکومت کی جانب سے محصورین کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے جس سے محصورین مشرقی پاکستان میں شدید مایوسی اوربے چینی پائی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کی گذارشات کوغورسے سنااورکہاکہ ایم کیوایم شروع دن سے محصورین مشرقی پاکستان کیلئے آوازبلندکرتی رہی ہے اورتمام محصورین کی واپسی ایم کیوایم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ایم کیوایم محصورین مشرقی پاکستان کودرپیش مشکلات ومسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکرے گی اوران کے مسائل حل کریگی۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ محصورین مشرقی پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے ٹھوس بنیادوں پراقدامات بروئے کارلائے جائیں۔