سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پربم دھماکے کھلی دہشت گردی ہے، قائد تحریک الطاف حسین
مسلح دہشت گردی میں ملوث عناصرکو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے، الطاف حسین کا مطالبہ
لندن۔۔۔ 24، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر مسلح حملوں اور بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کھلی دہشت گردی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ سکھر میں حساس ادارے کے دفتر پر مسلح دہشت گردی میں ملوث عناصرکو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے۔