عمران خان لندن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد اورزہریلے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں،اراکین رابطہ کمیٹی
تمام منفی پروپیگنڈوں کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین نہ صرف پاکستان بلکہ دنیاکے مقبول ترین لیڈرہیں جن کے چاہنے والوں کی تعدادمیں مزیدکئی گناہ اضافہ ہواہے ،اراکین رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رمضان المبارک کے سلسلے میں ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن ، قصبہ علی گڑھ ، ناظم آباد گلبہار اور گلستان جوہر سیکٹر کے زیراہتمام منعقدہ علیحدہ علیحدہ افطار پارٹیوں سے خطاب
کراچی ۔۔۔24 ، جولائی2013ء
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان لندن میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بے بنیاد اور زہریلے پروپیگنڈے میں مصروف ہیں،قائدتحریک جناب الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ کے خلاف تمام سازشیں ماضی کی طرح ناکام ہونگی اورسازشی عناصر کو منہ کی کھاناپڑے گی۔یہ بات رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق،احمد سلیم صدیقی،واسع جلیل،خالد سلطان اور اسلم آفریدی نے ڈیفنس کلفٹن ، قصبہ علی گڑھ ، ناظم آباد گلبہاراور گلستان جوہر سیکٹرز کے زیر اہتمام منعقدہ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کے علاوہ دیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجو دتھے ۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے جناب الطاف حسین پرالزام تراشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہاہے کہ حالیہ الیکشن کے دوران عوام سے کئے وعدوں سے یوٹرن ، ڈرون روکوانے کے حوالے سے جامع پالیسی نہ بنانے اور خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت کی نااہلی وناکامی اورتیزی گرتی ہوئی ساکھ کوبچانے کیلئے قائدتحریک الطاف حسین پر الزام تراشی کررہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ خیبرپختونخواہ کے اصل مسائل سے ہٹائے جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ تمام منفی پروپیگنڈوں کے باوجود قائد تحریک الطاف حسین نہ صرف پاکستان بلکہ دنیاکے مقبول ترین لیڈرہیں جن کی عوامی مقبولیت میں مزیدکئی گناہ اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم غریب متوسط طبقے کی جماعت ہے جو قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں ملک کے مظلوم ومحکوم عوام کے مسائل کے حل اورملک میں حقیقی معنوں میں غریبوں کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی عمران خان قائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف من گھڑت ثبوت وشواہدلیکرلندن جاچکے ہیں جہاں انہیں منہ کی کھانی پڑی تھی۔اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام جلدخوش خبری سننے گے اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والے تمام افراد اپنے منطقی انجام کوپہنچیں گے۔رابطہ کمیٹی نے افطار پارٹی کے شرکاء کوعیدالفطرکی پیشگی مبارکباددیتے ہوئے اپیل کہ وہ غریب غرباء خصوصاًیتیم،مساکین،بیواؤں،معذوراور لاچارافرادوخاندانوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کیلئے اپنی زکوٰۃ،فطرات اوردیگرعطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کروائیں۔