صوبہ میں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کروائیں جائیں ،اراکین سندھ اسمبلی
منتخب بلدیاتی نمائندے نہ ہونے سے شہرگندگی کاڈھیربن کررہ گیاہے
کراچی ۔۔۔24، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہرمیں بلدیاتی نظام کے باعث معروف اہم شاہراہوں خصوصاًمساجداور عبادتگاہوں کے باہر گندے پانی کے جوہڑوں اورکوڑاکرکٹ کے ڈھیروں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ شہرمیں صفائی ستھرائی کے نظام کودرست کرنے کیلئے جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کروائے جائیں ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی سالوں سے بلدیاتی نظام نہ ہونے کے باعث شہرقائدگندگی کاڈھیربن کررہ گیاہے جہاں جگہ جگہ گٹرابل رہے ہیں اورشہر کی گلیاں،شاہراہیں اورچوراہے تالابوں کا منظرپیش کررہے ہیں جبکہ شہرمیں جابجاگندگی کے ڈھیرجمع ہیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجودبلدیاتی انتخابات سے راہ فرارکی کوشش کی جارہی ہے اورمسلسل ہٹ دھرمی سے کام لیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کے دوران شہرمیں جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑاورکوڑاکرکٹ کے ڈھیر روزے دارشہریوں کیلئے شدیدتکلیف اورپریشانی کا سبب بن رہے ہیں جبکہ گندے پانی کے ان جوہڑوں اورکوڑاکرکٹ سے اٹھنے والے تعفن اور مچھروں مکھیوں اوردیگرحشرات کی افزائش کے باعث شہرمیں وبائی امراض پھیلنے کاخدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب شہرمیں جگہ جگہ گٹرابل رہے ہیں اورگندگی کے ڈھرجمع ہیں جوشہریوں بالخصوص نمازیوں کومساجد جانے میں مشکلات پیداکررہے ہیں جبکہ دوسری جانب مون سون کے موسم کے آغاز کے باوجودشہرمیں نکاسی آب کے نظام کے دوست کرنے کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیںآرہے اورشہرکے ندی نالوں کی تاحال کوئی صفائی ستھرائی کاکام شروع ہی نہیں کیا گیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ صوبے میں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کروائیں جائیں اوراقتدارمنتخب نمائندوں کوسپردکیاجائے ۔