سوگوار کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔24؍جولائی، 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اورنگی سیکٹر یونٹ 123کے کارکن حامد متین کی بہن شہناز بیگم ،لانڈھی سیکٹر ایلڈرز ونگ یونٹ 85کے کارکن مکرم کے صاحبزادے شاہ رخ علی ، نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Bکے کارکن سید شفقت عالم کے والد سید فیروز عالم ، اورنگی سیکٹر یونٹ 118-Bکے کارکن محمد سہیل صدیقی کے صاحبزادے محمد سلطان صدیقی ، ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی لانڈھی سیکٹر یونٹ 5-Bکے کارکن محمد ہارون کے بھائی محمد خاقان ، لاڑکانہ زون ، سیکٹر لاڑکانہ ، یونٹ Aکے کارکن اصغر علی بروہی کے بھائی جواد علی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعاکی کہ اللہ تعا لیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)