وزیراعظم نوازشریف صحافیوں کوملنے والی دھمکیوں کی شکایات کافوری نوٹس لیں اور صحافیوں کوتحفظ فراہم کیاجائے۔ایم کیوایم شعبہ ء اطلاعات
جن لوگوں نے بھی صحافیوں کودھمکی دی ہے انہیں گرفتارکرکے انکے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے
کراچی ۔۔۔23 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہء اطلاعات نے وزیراعظم نوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اینکر نے بتایاکہ آج کراچی کے کچھ صحافیوں نے وزیراعظم سے ملاقات کرکے ان سے شکایت کی کہ ان کی جانوں کوخطرہ ہے ۔ شعبہ ء اطلاعات نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کافوری نوٹس لیاجائے،ان صحافیوں کوتحفظ فراہم کیاجائے اور جن لوگوں نے بھی ان صحافیوں کودھمکی دی ہے انہیں گرفتارکرکے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔