عمران خان ایم کیوایم کی فکر کرنے کے بجائے اپنی جماعت میں موجود اختلافات پرتوجہ دیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
بی بی سی کے خلاف عدالت جاناہے یا نہیں یہ ایم کیوایم کا مسئلہ ہے ،عمران خان اس فکر میں دبلے نہ ہوں۔پوری قوم جانتی ہے کہ الطاف حسین پر الزام لگانے والے عمران خان کس کی فنڈنگ پر سیاست کر رہے ہیں۔ سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کے قائدالطاف حسین پر الزام تراشی ناقابل برداشت ہےعمران خان کی کھیل کے میدان سے سیاست تک پوری زندگی الزام تراشی سے عبارت ہے ۔ عمران خان کو اہالیانِ کرا چی صرف پیسہ جمع کرنے اور الیکشن لڑنے کے وقت یاد آتے ہیں ۔کیا عمران خان نے کبھی کراچی کے شہریوں کے مسائل جاننے کی کوشش کی اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا ۔