حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی شہید کا فاتحہ چہلم
شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
فاتحہ چہلم میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ،حق پرست ارکان اسمبلی ودیگر کی شرکت
کراچی۔۔۔21جولائی2013ء
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی شہید اور ان کے جواں سال صاحبزادے وقاص قریشی شہید کا چہلم ان کی رہائشگاہ واقع بلاک بی نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہ ہوا۔ جس میں شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ کی گئی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔چہلم کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عامر خان،واسع جلیل ،امین الحق ، حق پرست ارکان اسمبلی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، علاقائی سیکٹرو یونٹس کے ذمہ داران ، کارکنان اور شہداء کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔