قائدآبادمیں عوامی نیشنل پارٹی کے دفترپر بم دھماکہ قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین
شہرمیں دہشت گردی کے واقعات روزکامعمول بنتے جارہے ہیں
سفاک دہشت گردعناصراپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے روزانہ معصوم شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں
بموں کے دھماکے اوردہشت گرد حملے کرکے شہریوں کو خون میں نہلانے والے دہشت گردوں کے خلاف مؤثرکارروائی کی جائے۔شہریوں کوجان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے
لندن ۔۔۔21جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے قائدآبادکے علاقے گلشن بونیرمیں عوامی نیشنل پارٹی کے دفترپر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اوردھماکے میں دوافرادکے جاں بحق اورکئی کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ شہرمیں دہشت گردی کے واقعات روزکامعمول بنتے جارہے ہیں اورسفاک دہشت گردعناصراپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے روزانہ معصوم شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بموں کے دھماکے اوردہشت گرد حملے کرکے شہریوں کو خاک اورخون میں نہلانے والے دہشت گردعنا صر کے خلاف مؤثرکارروائی کی جائے اورشہریوں کوجان ومال کا تحفظ فراہم کیا جائے ۔ جناب الطا ف حسین نے گلشن بونیرمیں دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیااور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت فرمائے اورزخمیوں کوصحت کاملہ عطاکرے۔