Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا شہر میں دس سے زائد مقامات پر قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوں کا دورہ


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا شہر میں دس سے زائد مقامات پر قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوں کا دورہ
 Posted on: 6/23/2015
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا شہر میں دس سے زائد مقامات پر قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوں کا دورہ
ارکان حیدر عباس رضوی اور وسیم اختر نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوں میں شدید گرمی سے متاثرہ شہریوں کو طبّی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی
شہرمیں شدید گرمی اورتیزی سے بڑھتی ہوئی اموات کے پیش نظرقائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرراتوں رات نارتھ کراچی 4-K چورنگی ، CMAلان نزدکمپری ہینسو اسکول ، روشن لان سرجانی ٹاؤن، (Bride Groom) لان گلستان جوہر،بہادر آباد لان، نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس دستگیر،خورشیدبیگم سینٹرپاک کالونی،خورشیدبیگم ڈسپنسری اورنگ آباد،خداکی بستی اسپتال سرجانی ٹاؤن میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں
 30 سے زائدمتاثرہ علاقوں میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے رضاکار ORS،منرل واٹراوردیگرطبّی سہولیات کی فراہمی پرمامورہیں
ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوں میں شدیدگرمی سے متاثرہ بزرگ،خواتین،نوجوان،بچے اوربچیوں کی بڑی تعدادکو ہنگامی بنیادوں پر طبّی امدادوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں
متاثرین نے بروقت طبّی سہولیات اورامدادکی فراہمی پرقائد تحریک جناب الطاف حسین اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا
کراچی:۔۔۔23؍جون2015ء
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدحیدرعباس رضوی اوروسیم اخترنے وفدکے ہمراہ قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کیے گئے ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپوں کادورہ کیااورمتاثرہ شہریوں کوطبّی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔ اس موقع پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دس مقامات پرہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرقائم کردیئے گئے ہیں جن میں تاج محل بینکوئٹ نزدنارتھ کراچی 4-Kچورنگی،CMAلان نزدکمپری ہینسو اسکول فیڈرل بی ایریا، روشن لان سرجانی ٹاؤن، (Bride Groom)برائٹ گروم لان گلستان جوہر،بہادر آباد لان، نذیرحسین میڈیکل کمپلیکس دستگیر،خورشیدبیگم سینٹرپاک کالونی،خورشیدبیگم ڈسپنسری اورنگ آباد ،خداکی بستی اسپتال سرجانی ٹاؤن میں شدیدگرمی کے متاثرین بزرگ،خواتین،نوجوان،بچے اوربچیوں کی بڑی تعداد کو ہنگامی بنیادوں پر طبّی امدادوسہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں30سے زائد خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس سروس کے ذریعے رضاکاراوآرایس،منرل واٹر اوردیگرطبّی سہولیات کی فراہمی پرمامورہیں۔ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپس کے دورے کے موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا اورفرداًفرداًمتاثرین سے ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے ہرممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرمتاثرین نے بروقت طبّی سہولیات اورامدادکی فراہمی پرقائد تحریک جناب الطاف حسین اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کاتہہ دل سے شکریہ اداکیااورکہاکہ شہرمیں ایسے حالات میں جب لوگ شدید گرمی اور پانی وبجلی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہوکرمررہے ہیں ایسے حالات میں حکومت کا رویہ مایوس کن ہے۔انہوں نے کہاکہ چند روزمیں شہرمیں1200سے زائد اموات ہوچکی ہیں تاہم سندھ حکومت کہیں نہیں دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پرہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹرمیں بلامعاوضہ طبّی سہولیات وادویات کی فراہمی پرقائدتحریک الطاف حسین اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کا شکریہ اداکیااوران کے حق میں دعائیں کیں۔ ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست رکن سندھ اسمبلی وسیم قریشی،ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران بھی شامل تھے۔






10/1/2024 12:16:37 AM