قائدتحریک الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غورکرنے کی خبریں سراسر غلط ،بے بنیاد،گمراہ کن، غیر ذمہ دارانہ اورمضحکہ خیزہیں۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
یہ گمراہ کن خبر یں ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کی قیادت کے بارے میں کارکنوں اورعوام میںغلط فہمیاں اورکنفیوژن پیداکرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں
ایم کیوایم دشمن عناصر خواہ کتنی ہی سازشیں کرلیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشارکی خواہش وکوشش کرنے والوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکیں گی
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان وذمہ داران ماضی کی طرح آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں پوری طرح متحدومنظم ہیں
کراچی ۔۔۔21 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض اخبارات میں قائدتحریک الطاف حسین کے جانشین کے بارے میں غورکرنے کی خبروں کو سراسر غلط ،بے بنیاد،گمراہ کن،غیر ذمہ دارانہ اورمضحکہ خیز قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اوریہ گمراہ کن خبر یں ایک سازش کے تحت ایم کیوایم کی قیادت کے بارے میں کارکنوں اورعوام میں غلط فہمیاں اورکنفیوژن پیداکرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح کی گمراہ کن اورمضحکہ خیزخبریں پھیلانے اور تبصرے تجزیے کرنے والے صحافی اور تجزیہ کارخواہ کچھ بھی کہیں اورایم کیوایم دشمن عناصر خواہ کتنی ہی سازشیں کرلیں ایم کیوایم کی صفوں میں انتشارکی خواہش وکوشش کرنے والوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکیں گی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان وذمہ داران ماضی کی طرح آج بھی قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں پوری طرح متحدومنظم ہیں۔