الطاف حسین کی صحت وتندرستی کیلئے حق پرست وزراء طاہر کھوکھر اور سلیم بٹ نے بکروں کا صدقہ دیا
مظفرآباد۔۔۔21، جولائی2013ء
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں حق پرست وزراء طاہرکھوکھر اور سلیم بٹ نے ایم کیوایم آزادکشمیر کے کارکنان کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور سلامتی کیلئے بکروں کا صدقہ دیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی ترقی ، حق پرستانہ فکروفلسفہ کے فروغ اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت وعافیت ، سلامتی اورناگہانی آفات سے تحفظ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ بعدازاں صدقے کا گوشت غرباء، مساکین اور مستحقین میں تقسیم کردیا گیا۔