Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نورالدین بھامانی (منابھائی) کبھی نہ ہمت ہارنے والے،دوسروں کی مدد کرنے والے زندہ دل انسان تھے،رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی


نورالدین بھامانی (منابھائی) کبھی نہ ہمت ہارنے والے،دوسروں کی مدد کرنے والے زندہ دل انسان تھے،رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی
 Posted on: 6/14/2015
نورالدین بھامانی (منابھائی) کبھی نہ ہمت ہارنے والے،دوسروں کی مدد کرنے والے زندہ دل انسان تھے،رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی
پی ڈبلیو ڈی ونگ کے با حوصلہ ساتھیوں سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،انہیں دن رات تحریکی کام کرتے دیکھ کر ہمارے حوصلے اور بلند ہوجاتے ہیں، حیدر عباس رضوی 
نور الدین پیار اور محبت کرنے والے انسان تھے جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، احمد سلیم صدیقی ، رکن سی ای سی 
نورالدین PWDشعبے کیلئے جو خدمات پیش کی ہیں ہم انہیں کبھی نہیں بھول پائیں گے، عدنان سرور انچارج پی ڈبلیو ڈی 
نور الدین با حوصلہ انسان تھے ،جسم کا زیادہ حصہ غیر فعال ہونے کے باوجود ان کی سوچ بہت بلند ، کشورزہرا ، حق پرست رکن قومی اسمبلی 
ایم کیو ایم نے پی ڈبلیو ڈی ونگ کا شعبہ قائم کرکے ہمیں ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا ،، شمیرا بھامانی 
انسان کو اپنی شناخت خود بنانی پڑھتی ہے ،، جب بھی برا وقت آئے تو مایوسی کی بجائے اوپر دیکھو،شہنیلا بھامانی ، 
پی ڈبلیو ڈی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں نور الدین بھامانی ( منا بھائی ) کی یاد میں تعزیتی اجتماع سے رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس و دیگر اظہار خیال 
کراچی۔۔۔14جون2015ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ(PWD) Person With Disabilityکے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایڈوائزر پی ڈبلیو ڈی ونگ نور الدین بھامانی عرف منا بھائی مرحوم کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا،جس میں نورالدین بھامانی عرف منا بھا ئی کی تنظیمی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ،سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی ، مرحوم کی اہلیہ شمیرا بھامانی ،صاحبزادی شہنیلا بھامانی ،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پی ڈبلیو ڈی ونگ کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تعزیتی اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نورالدین بھامانی عرف منابھائی زندہ دل،خوش مزاج،کبھی نہ ہمت ہارنے والے،دوسروں کی مدد کرنے والے اورانتہائی مشکل زندگی کے گزارنے کے باوجود زندہ دل انسان تھے،ان جیسے چند لوگ اگر پاکستان میں آجائیں تو ہر سطح پر انقلاب برپہ کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی ونگ کے با حوصلہ ساتھیوں سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ،یہ لوگ معذور ہونے کے باوجود ہمت اور حوصلے کاپیکر ہیں،انہیں اپنے ساتھ دن رات تحریکی کام کرتے دیکھ کر ہمارے حوصلے اور بلند ہوجاتے ہیں۔رکن سی ای سی احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ منا بھائی جیسی شخصیت بہت بلند مقام کی حامل تھی کیونکہ جو شخص دوسروں کی مدد کو اپنا شعار بنائے ،دوسروں کیلئے اپنی زندگی وقف کردے وہ بہترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی جانب سے معذور افراد کیلئے پی ڈبلیو ڈی ونگ کو جب ایمبولینس کا تحفہ دیا گیا تو منا بھائی بہت خوش اور پرجوش تھے ،وہ بہت پیار اور محبت کرنے والے انسان تھے جو صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔انچارج پی ڈبلیو ڈی ونگ عدنان سرور نے کہا کہ منا بھائی کی شخصیت پر بہت کچھ کہا جا سکتا ہے مگر میں صرف اتنا کہوں گا کہ جو خدمات ہمارے شعبہ کے لئے منابھائی نے پیش کی ہیں ہم انہیں کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا منا بھائی با حوصلہ انسان تھے ،جسم کا زیادہ حصہ غیر فعال ہونے کے باوجود ان کی سوچ بہت بلند تھی ،ایمبولینس ملنے پر کہا کرتے تھے کہ الطاف بھائی نے مجھے قدم دے دیئے ہیں۔نورالدین بھامانی مرحوم کی اہلیہ شمیرا بھامانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے پی ڈبلیو ڈی ونگ کا شعبہ قائم کرکے ہمیں ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا ،ہم سب کو مل کر ان کاموں کو اور آگے لیکر جانا ہے۔صاحبزادی منا بھائی شہنیلا بھامانی نے کہا کہ میرے والد مجھے چند باتوں کا ہمیشہ کہتے تھے کہ انسان کی سوچ اسے معذور بناتی ہے ،انسان کو اپنی شناخت خود بنانی پڑھتی ہے ،لوگوں کی مدد کو ترجیح دی اور جب بھی برا وقت آئے تو مایوسی کی بجائے اوپر دیکھو،وہ میرے والد کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی تھے جو مجھ سے جدا ہوگئے۔تقریب سے شکیل احمد خان کہا کہ منا بھائی مرحوم کے زندگی گزارنے کے اپنے ہی اصول تھے وہ اپنی ذات میں انجمن تھے،وہ کہتے تھے کہ کچھ کرنے کیلئے ارادہ ضروری ہے،باگ ڈور ضروری ہے انسان کی زندگی کا خاتمہ موت سے ہی ممکن ہے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ اجلاس کے اختتام پر نور الدین بھامانی عرف منا بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جس میں منا بھائی کے بلند درجات کیلئے دعاکی گئی ۔


10/1/2024 12:14:33 AM