پٹیل پاڑہ میں دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کی جائے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
دھماکہ کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش کا نتیجہ ہے، سازشی عناصر شہر میں ایک بار پھر سرگرم ہوچکے ہیں
کراچی:۔20جولائی2013
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں گھر میں دھماکے کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سازشی عناصر شہر میں ایک بار پھر سرگرم ہوچکے ہیں اور قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں پٹیل پاڑہ کے علاقے میں گھر میں ہونے والا دھماکہ بھی کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش کا نتیجہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی ، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ پٹیل پاڑہ میں دھماکے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کی جائے اور اصل محرکات عوام کے سامنے لائے جائیں۔