Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت


کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 7/20/2013
کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے
ایک پولیس اہلکار کے جاں بحق اور میونسپل کمشنر کراچی متانت علی خان سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار
کراچی ۔۔۔20 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب دھماکہ اور اس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار کی جاں بحق اور میونسپل کمشنر کراچی متانت علی خان سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردی کا واقعہ شہر کا امن برباد کرنے کی سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ ، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ عیسیٰ نگری دھماکہ کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی مغفرت اور زخمی ہونے والے میونسپل کمشنر کراچی متانت علی سمیت دیگر افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ہے ۔

12/25/2024 7:01:53 PM