Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے پی ایم ایس او 37واں یوم تاسیس ؍ مجموعی خبر


اے پی ایم ایس او 37واں یوم تاسیس ؍ مجموعی خبر
 Posted on: 6/11/2015
اے پی ایم ایس او 37واں یوم تاسیس ؍ مجموعی خبر
کراچی ۔۔۔11، جون 2015ء 
اے پی ایم ایس او کا 37واں یوم تاسیس جمعرات کی شب ملک بھر میں روایتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلے میں اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر اجتماعات منعقد ہوئے جس میں مجموعی طور پرہزاروں شرکاء نے شرکت کی ۔اس موقع پر جناب الطاف حسین نے بیک وقت ملک کے32 مقامات پر لندن سے براہ راست ٹیلی فونک خطاب کیا۔اس سلسلے کا مرکزی اجتماع کراچی کے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا ۔ اے پی ایم ایس او کے 37ویںیوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیزآبادد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار ، اے پی ایم ایس او کے چیئرمین سرفراز صدیقی و دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پرجناح گراؤنڈ عزیز آباد ، نائن زیرواور اطراف کے علاقوں ، عمارتوں کو ایم کیوایم کے پرچم ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویراور برقی قمقموں سے سجایاگیا تھا ۔ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اور ونگز کی جانب سے جناح گراؤنڈ اور اطراف کے علاقوں کی عمارتوں پر پینا فلکس اسکرینوں سے بنے ہوئے بینرز لگائے گئے تھے جن پر جناب الطاف حسین کے خوبصورت اسکیچز ،انقلابی اشعار اور یوم تاسیس کی مبارکباد کے کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ پنڈال میں اسٹیج کا تعین کرکے اسٹیج ایسی جگہ بنایا گیا تھا جس کے بالکل سامنے ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیرکی گئی یادگارِ شہدائے حق دکھائی دے رہی تھی ۔ اسٹیج کے اوپربڑی خوبصورت اسکرین آویزاں کی گئی تھی جس پر انگریزی زبان میں 37th Inception Day of APMSOاور Follow the Quaidتحریر تھا جبکہ اسکرین کے دائیں جانب جناب الطاف حسین کی جوانی کی خوبصورت تصویر آویزاں تھی ، پنڈال میں رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے طلبا ء و طالبات نے ایم کیوایم کے پرچم کی مناسبت سے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے ۔اجتماع بسوں ، منی بسوں، سوزوکیوں ، موٹر سائیکلوں اور دیگ سواریوں پر سر شام سے جناح گراؤنڈ آنا شروع ہوگئے تھے جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھی ۔ شرکاء وقفے وقفے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر انہوں نے نعرہ الطاف جئے الطاف ، ہم نہ ہوں ہمارے بعد الطاف الطاف ، نیا جذبہ نیا خون 11جون 11جون ‘‘’’تحریک کی بنیاد کون اے پی ایم ایس او ،زندہ ہے مہاجر زندہ ہے سمیت ۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ، رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر محمد فاروق ستار، سید حیدر عباس رضوی، قمر منصور،عارف خان ایڈوکیٹ، کنور نوید جمیل، شبیر قائم خانی، عظیم فاروقی ، گلفراز خان خٹک،اسلم آفریدی ، وسیم اختر،آنسہ ممتاز انور،حق پرست اراکین پارلیمنٹرین بھی شریک ہوئے ۔

10/1/2024 12:16:29 AM