Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نواسیء رسولؐ حضرت سیدہ بی بی زینبؓ کے مزارمقدسہ پر راکٹوں سے حملہ کیاگیالیکن اسلام کے نام پر جہادکرنیوالے اوراسلام کی نشاط ثانیہ کی باتیں کرنیوالے بڑے بڑے علماء خاموش ہیں۔رابطہ کمیٹی


نواسیء رسولؐ حضرت سیدہ بی بی زینبؓ کے مزارمقدسہ پر راکٹوں سے حملہ کیاگیالیکن اسلام کے نام پر جہادکرنیوالے اوراسلام کی نشاط ثانیہ کی باتیں کرنیوالے بڑے بڑے علماء خاموش ہیں۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/20/2013
نواسیء رسولؐ حضرت سیدہ بی بی زینبؓ کے مزارمقدسہ پر راکٹوں سے حملہ کیاگیالیکن اسلام کے نام پر جہادکرنیوالے اوراسلام کی نشاط ثانیہ کی باتیں کرنیوالے بڑے بڑے علماء خاموش ہیں۔رابطہ کمیٹی
اگرملت اسلامیہ میدان میں آکراحتجاج نہیں کرسکتی توکم ازکم زبان سے ہی اس قبیح اورگھناؤنے فعل کی
کم از کم مذمت ہی کرڈالتی
حق پرست علماء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڑے بڑے علماء کے پاس جاکرانہیں جھنجھوڑیں اور ان سے کہیں کہ وہ خاموش تماشائی بنکرنہ بیٹھیں بلکہ میدان عمل میں آکرآوازاحتجاج بلندکریں
دین حق سے محبت کرنے والا اورہرعاشقِ رسول ؐ آج مسلمانوں کی حالت زاراوران پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کودیکھ کر انتہائی دل گرفتہ ہے 
کراچی ۔۔۔20 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ملت اسلامیہ کی غیرت وحمیت کی جواجتماعی صورتحال ہے اس پر ہرہوشمند اوردین حق سے محبت کرنے والا اورہرعاشقِ رسول ؐ آج مسلمانوں کی حالت زاراوران پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کودیکھ کر انتہائی دل گرفتہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عالمی سازشوں کے نتیجے میں عراق گیا، لیبیاگیا، مصرگیا، یمن گیا، لبنان پر اسرائیلی میزائلوں کے حملے ہوتے رہے ،شام پر یلغارہورہی ہے، کشمیرکامسئلہ اب تک حل نہیں کیاگیا، فلسطین،افغانستان اوربرمامیں مسلمانوں کی جوناگفتہ بہ صورتحال ہے اس سے سبھی واقف ہیں لیکن تمام اسلامی ممالک ،انکی تنظیم ’’ اوآئی سی ‘‘ اورپوری ملت اسلامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ماسوائے چندلاکھ مسلمانوں کے جواسلام کادرد رکھتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خاندان رسولؐ خصوصاً گزشتہ روز نواسیء رسولؐ حضرت سیدہ بی بی زینبؓ کے مزارمقدسہ پر راکٹوں سے حملہ کیاگیا جس سے مزارپاک کے متولی شہیدہوگئے لیکن افسوس کہ اسلام کے نام پر جہادکرنے والے اوراسلام کی نشاط ثانیہ کی باتیں کرنے والے بڑے بڑے علماء اس سانحہ پر خاموش ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سانحہ پر اگرملت اسلامیہ میدان میں آکراحتجاج نہیں کرسکتی توکم ازکم زبان اورالفاظوں سے ہی اس قبیح اورگھناؤنے فعل کی کم از کم مذمت ہی کرڈالتے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم حق پرست علماء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بڑے بڑے علماء کے پاس جاکرانہیں جھنجھوڑیں اور ان سے کہیں کہ آپ خاموش تماشائی بن کرنہ بیٹھیں بلکہ میدان عمل میں آکرآوازاحتجاج بلندکریں اورخاموش رہ کر اللہ تعالیٰ کے جلال کودعوت نہ دیں،اسی میں پوری دنیاخصوصاً تمام مسلمانوں کی بھلائی ہے ۔ 



12/25/2024 6:28:58 PM