ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن ، لانڈھی اور پی آئی بی کالونی سیکٹرز کے زیراہتمام علیحدہ علیحدہ دعوت افطار کا اہتمام
افطار پارٹیوں میں رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی ، ارکان اسمبلی ، تاجروں ، دکانداروں، معززین علاقہ
اور ذمہ داران وکارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت
رمضان المبارک کی فضلیت پانے کیلئے اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کا کام انجام دینا چاہئے، ناصر جمال و اراکین رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔20، جولائی2013ء
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ سرجانی ٹاؤن ، لانڈھی اور پی آئی بی کالونی سیکٹرز کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کیلئے گزشتہ روز علیحدہ علیحدہ دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جن میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال ، رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ،ڈاکٹرصغیر احمد اور عادل خان کے علاوہ ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں ، تاجروں، دکانداروں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر حلقہ انتخاب کے مقامی حق پرست ارکان قومی اسمبلی عبد الوسیم ، آصف حسنین ، ساجد احمد ، رشید گوڈیل ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی وقار شاہ ، خالد افتخار ، عبد اللہ شیخ اور محمود عبد الرزاق بھی موجود تھے ۔ ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر کے تحت دعوت افطار کا اہتمام سرجانی ٹاؤن کے علاقہ L-1، ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے زیرا ہتمام افطار پارٹی لانڈھی سیکٹر آفس کے نزد واقع شہداء پارک جبکہ ایم کیوایم پی آئی بی کالونی سیکٹر کے تحت دعوت افطار کا اہتمام پی آئی بی سیکٹر آفس کے سامنے وسیع روڈ پر کیا گیا ۔ افطار پارٹیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر اس مہینے کے آخری عشرے میں خدمت خلق فاؤندیشن کے زیر اہتمام بڑا امدادی پروگرام منعقد ہوتا ہے جس میں ہزاروں مسحقین ، غرباء ، مساکین ، بیواؤں ، یتیموں کی بلاتفریق امداد کی جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں قرآن شریف کا نزول ہوا ہے اور قرآن و رمضان کا تعلق اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں بھی بیان کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں اس کے پیغام ، مقام ، فضلیت اور مقصد کوپانا ہر مسلمان کی خواہش اور تمنا ہے اور رمضان المبارک کی فضلیت پانے کیلئے ہمیں اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ دکھی انسانیت کی بلاتفریق خدمت کا کام انجام دینا چاہئے ۔