بی بی زینبؓ کے مزار پر دہشت گردوں کا حملہ دراصل تمام مسلمانوں پر حملہ ہے،الطاف حسین
اہل بیت کے تقدس کو پامال کرنے والے مسلمان کہلانے کے ہرگز ہرگز مستحق نہیں ہیں
علامہ طالب جوہری سے الطاف حسین کی گفتگو
لندن۔۔۔19 جولائی2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہفتہ کی صبح ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری سے فون پر رابطہ کیا ۔گفتگو کے دوران جناب الطاف حسین نے شام میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ حملہ دراصل تمام مسلمانوں پر حملہ ہے اور اہل بیت کے تقدس کو پامال کرنے والے مسلمان کہلانے کے ہرگز ہرگز مستحق نہیں ہیں ۔گفتگو کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس قسم کے واقعات مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور انہیں کمزور کرنے کی سازش کا حصہ ہیں جسے شیعہ سنی عوام اپنے اتحاد سے ہی ناکام بنا سکتے ہیں۔