Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بی بی زینبؓ کے مزار پر حملہ کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے،الطاف حسین


بی بی زینبؓ کے مزار پر حملہ کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے،الطاف حسین
 Posted on: 7/19/2013
بی بی زینبؓ کے مزار پر حملہ کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے،الطاف حسین
دہشت گردوں نے بی بی زینبؓ کے مزار کی بے حرمتی کرکے آنحضرت کے خاندان کی بے حرمتی کی ہے۔
شیعہ سنی متحد رہیں اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش کو سمجھیں
بی بی زینبؓ کے مزار پر دہشت گردوں کے حملہ پر الطاف حسین کا شدید اظہار مذمت
لندن۔۔۔19 جولائی2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شام میں حضرت بی بی زینبؓ کے مزار پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ مسلمانوں کے خلاف سازش ہے اور دہشت گردوں نے بی بی زینب کے مزار کی بے حرمتی کر کے اہل بیت یعنی آنحضرت ﷺ کے خاندان کی بے حرمتی اور توھین کی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ بی بی زینبؓ ،نبی آخر الزمان کی نواسی اور حضرت علی کرم اللہ وجہ اور بی بی فاطمتہ الزھراؓ کی بیٹی تھیں اور ان کے مزار پر حملہ کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ میرے خلاف کتنی ہی سازشوں کے جال کیوں نہ بن لئے جائیں لیکن میں ظلم کو ظلم ، باطل کو باطل، مظلوم کو مظلوم اور حق کو حق کہتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ بی بی زینبؓ صرف اہل تشیع کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے لئے مقدس و محترم ہیں اور ان کے مزار کو نقصان پہنچانا پوری ملت اسلامیہ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں اسلامی ممالک خصوصا علمائے دین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی خاموشی کے قفل توڑ دیں اور اس بر بر یت اور توھین آمیز سانحہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
جناب الطاف حسین نے شیعہ سنی عوام سے بھرپور اپیل کی کہ وہ اپنا اتحاد برقرار رکھیں اور ان سازشوں کو سمجھیں جنکا مقصد مسلمانوں کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کے خلاف صف آراء کرکے انہیں کمزور کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

12/25/2024 6:13:21 PM