Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مقامی حکومتوں کے بغیرملک میں جمہوریت نامکمل ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی


مقامی حکومتوں کے بغیرملک میں جمہوریت نامکمل ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
 Posted on: 7/19/2013
مقامی حکومتوں کے بغیرملک میں جمہوریت نامکمل ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
1979کابلدیاتی نظام آئین کی شق140-Aسے متصادم ہے اورآئین سے متصادم نظام نافذنہیں کیاجاسکتا
حق پرستوں کوجب جب موقع ملاہے انہوں نے خدمت کے ذریعے اس ملک کی شکل تبدیل کردی ہے
قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاسلسلہ ملک کے دائرے سے نکل کربیرون ملک پھیل چکاہے جس سے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کااپنے قائدپریقین اورمزیدبڑھ گیاہے
جب بھی ہم پر کڑاوقت آیاہے ہم مزیدباہمت اور منزل سے قریب ترہوجاتے ہیں سازشوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتاہے 
ہمیں کامل یقین ہے کہ قوم جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل تک ضرور پہنچے گی
ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہدکررہی ہے جس میں عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچائی جاسکیں
بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں اگر ایسانظام لانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے عوام کی بنیادی حقوق سلب کیے جاسکیں توایسے نظام عوام کوسہولتیں فراہم نہیں کرسکتا
سندھ حکومت اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے فوری اقدامات کرے
حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح الدین کے فنڈسے بفرزون میں تعمیرہونیوالے ’’خورشیدبیگم‘‘پارک کی افتتاحی سے ڈاکٹرخالدمقبول،سیدامین الحق،شیخ محمدصلاح الدین ،جمال احمداوردیگرکاخطاب اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
کراچی:۔۔۔19 جولائی 2013ء
تصاویر
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرورکن قومی اسمبلی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ مقامی حکومتوں کے بغیرجمہوریت نامکمل ہے،ایم کیوایم جلدازجلد بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہے اورجس کیلئے ایم کیوایم کی تیاری ہمہ وقت مکمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ 1979کابلدیاتی نظام آئین کی شق140-Aسے متصادم ہے اورآئین سے متصادم نظام نافذنہیں کیاجاسکتا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کی شام بفرزن کے علاقے15-Aفورمیں حق پرست رکن قومی اسمبلی شیخ صلاح کے فنڈسے تعمیرہونیوالے پارک’’خورشیدبیگم پارک‘‘ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب میں علاقے عوام نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں بزرگ ، نوجوان ، خواتین اوربچے بھی بڑی تعدادمیں شامل تھے۔تقریب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق،شیخ محمدصلاح الدین ، رکن سندھ اسمبلی جمال احمدنے بھی مختصراًخطاب کیا اور قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف بین الاقوامی سطح پرجانے والی سازشوں سے عوام کوآگاہ کیا۔اس موقع پر کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،علاقائی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران اورکارکنان بھی موجودتھے۔قبل ازیں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حق پرست اراکین اسمبلی کے ہمراہ فتہ کاٹ کرپارک کاافتتاح کیااورپارک کی تعمیرپربفرزن کے عوام کومبارکبادپیش کی۔ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایسے حالات میں جب حکومت اور نظام حکومت نے مکمل طورپراس شہرکونظراندازکیاہواہے شیخ صلاح الدین نے عوام کو خوبصورت پارک کاتحفہ دیاہے جوکہ اس بات ثبوت ہے کہ تمام ترنامناسب حالات کے باوجودایم کیوایم اپنے عوام کی خدمت کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شہرقومی خزانے میں سترفیصدسے زائدآمدن فراہم کرتاہے اگرملک میں کہیں بھی کوئی اسکول ،ہسپتال،سڑکیں تعمیرہوتی ہیں تووہ اس شہرکی ہی مرہوہن منت ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ حق پرستوں کو جب جب موقع ملاہے انہوں نے خدمت کے ذریعے اس ملک کی شکل تبدیل کردی ہے۔قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاسلسلہ ملک کے دائرے سے نکل کربیرون ملک پھیل چکاہے اس سے ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام کااپنے قائدپریقین اورمزیدبڑھ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی ہم پراس طرح کاکوئی کڑاوقت آیا ہے توہم اورمزیدباہمت اور منزل سے قریب ترہوجاتے ہیں سازشوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتاہے ہم جناب الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل تک ضرور پہنچیں گے۔ بعدازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے جدوجہدکررہی ہے جس میں عوام کوزیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچائی جاسکیں۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کی آڑ میں اگرکوئی ایسانظام لانے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے عوام کی بنیادی حقوق سلب کئے جاسکیں توایسے نظام سہولتیں فراہم نہیں کرسکتا۔انہوں نے سندھ میں امن وامان کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سندھ اورخصوصاًکراچی کے حالات پرہمیں بھی تشویش ہے اورہم سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاک ملک کے وسیع ترمفادمیں اور کراچی کے امن کیلئے عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایم کیوایم ہرشخص سے بات کرنے کوتیارہے۔



12/25/2024 6:33:54 PM