Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کی کوششیں کرنے والے پھر ناکام ہوں گے۔ ایم کیو ایم امریکہ


الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کی کوششیں کرنے والے پھر ناکام ہوں گے۔ ایم کیو ایم امریکہ
 Posted on: 7/18/2013
الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کی کوششیں کرنے والے پھر ناکام ہوں گے۔ ایم کیو ایم امریکہ
امریکہ کے مختلف شہروں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سلامتی کے لئے دعائیہ اجتماعات۔
شکاگو : 07-17-2013 
ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی ، جوائنٹ آرگنائزرزمحمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی نے ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اور چیپٹر انچارجز کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے خلاف جاری میڈیا ٹرائل اور اندرونی و بیرونی سازشوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ جنید فہمی نے اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر قائد تحریک جناب الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کی خواہش رکھنے والی قوتیں متحد ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف 19جون 1992ء کے بھیانک ریاستی آپریشن سے منظر عام پر آنے والا مائنس الطاف حسین فارمولا آج بھی مختلف شکلوں میں سامنے لایا جارہا ہے جس کا مقصد پاکستان کے اس واحد سیاسی رہنما کو راستے سے ہٹانا ہے جو پاکستان میں کرپٹ سیاسی نظام ، وڈیرہ شاہی ، جاگیرداری اور طالبانائزیشن کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی ایم کیو ایم کے بانی اور متفقہ قائد ہیں ۔ جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم دشمن قوتیں اس بار بھی اسی گھسے پٹے اسکرپٹ کا سہارا لے کر ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف صف آراہیں جو حق پرست عوام کی جانب سے بار بار مسترد کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے خلاف ہونے والی سازشیں پرانی ہیں صرف چہرے اور حربے تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔ جوائنٹ آرگنائزر ندیم صدیقی نے اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے لے کر برطانیہ اور امریکہ تک ایم کیو ایم کے لاکھوں کارکنان قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف کی جانے والی قومی اور بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے متحد ، منظم اورپوری طرح تیار ہیں۔دریں اثنا ایم کیو ایم امریکہ کے مختلف شہروں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کو تمام تر سازشوں سے محفوظ رکھنے، ان کی حفاظت اور سلامتی کے لئے دعائیہ اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں ایم کیو ایم امریکہ کے ذمہ داران، کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی درازئی عمر ، سلامتی اور صحت کے لئے خصوصی دعاء کی۔ 



12/25/2024 6:30:06 PM