نجمی عالم اور حاجی قاسم بلوچ ایم کیوایم کے خلاف بیانات دیکرعوام کوگمراہ کرنے کے بجائے پہلے اپنے گریباں میں جھانگیں،انچارج واراکین کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی
بچہ بچہ اس حقیقت سے واقف ہے کہ گینگ وار دہشت گرد برنس کمیونٹی اورکراچی کے عوام بلکہ خودلیاری کے امن پسندعوام کیلئے سنگین خطرہ ہیں
گینگ وارنے اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری،گھروں پرکریکرودستی بم ،راکٹ حملے،قتل وغارتگری اورتشددشدہ بوری بند لاشوں،شہریوں کے گلے کاٹنے اوررینجرزپولیس کے اہلکاروں کے قتل جیسی جرائم کی سنگین وارداتوں سے نہ صرف شہرِقائد بلکہ لیاری میں خوف وہراس اوردہشت گردی کابازارگرم کررکھاہے
کراچی:۔۔۔18؍جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج واراکین نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری سیدنجمی عالم اورڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدرحاجی قاسم بلوچ کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے جولوگ آج گینگ وارکی حقیقت کھولنے پر شدید بوکھلاہٹ کاشکارہیں وہ ایم کیو ایم کے خلاف بیانات دیکرحقیقت پرپردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں کے ایم اوسی کے انچارج واراکین نے کہاکہ کراچی کابچہ بچہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے کہ حکومتی سرپرستی میں پلنے والے گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گرد کراچی کی برنس کمیونٹی اورکراچی کے معصوم عوام بلکہ خودلیاری کے امن پسندعوام کیلئے سنگین خطرہ ہیں جو اغواء برائے تاوان،بھتہ خوری،گھروں پرکریکرودستی بم ،راکٹ حملے،قتل وغارتگری اورتشددشدہ بوری بند لاشوں،معصوم شہریوں کے گلے کاٹنے اورکچھی برادری کے نوجوانوں سمیت رینجرزپولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے قتل جیسی جرائم کی سنگین وارداتوں سے نہ صرف شہرِقائد بلکہ لیاری میں خوف وہراس اوردہشت گردی کابازارگرم کررکھاہے۔انہوں نے کہاکہ حقیقت کوجھٹلایا نہیں جاسکتاپوری دنیااس حقیقت کوجانتی ہے کہ لیاری میں گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں کوکس جماعت کے وزیرداخلہ نے لاکھوں کی تعدادمیں جدیدہتھیارفراہم کیے تھے اور کون گینگ وارکے دہشت گردوں کواپنے بچے قراردیکرکراچی میں دہشت گردی اورقتل وغارتگری کرواتارہاہے اوردہشت گردوں کے خلاف لیاری آپریشن کس جماعت کی کہنے پربندہواجس میں گینگ وارکے دہشت گردوں کی فائرنگ اورراکٹ داغے جانے سے رینجرز،پولیس اورمعصوم شہری ہلاک ہوئے۔انہوں نے کہاکہ گینگ وارکے دہشت گردوں نے جس طرح لیاری میں پرامن کچھی برادری کودہشت گردی کانشانہ بنارکھاہے یہی وجہ ہے کہ لیاری کی معصوم کچھی برادری کے ہزاروں خاندان لیاری سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پرکچھی برادری کی حمایت کاالزام لگانے والے سن لیں کہ ایم کیوایم مظلوموں کی جماعت ہے جوہردورمیں مظلوموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ آج ایم کیوایم نہ صرف کچھی برادری بلکہ اس مظلوم کے ساتھ ہے جس پرظلم وستم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں۔ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج واراکین نے نجمی عالم اور حاجی قاسم بلوچ کو مشورہ دیاکہ وہ ایم کیوایم کے خلاف بیانات دیکرعوام کوگمراہ کرنے کے بجائے پہلے اپنے گریباں میں جھانگیں جہاں انہیں گینگ وارکے جرائم پیشہ دہشت گردوں سے اپنا رشتہ نظرآئیگا ۔