ایم کیوایم نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے صوابدیدی فنڈسے ایک پائی بھی وصول نہیں کی۔ترجمان ایم کیوایم
اس حوالے سے کیاجانے والا دعویٰ اورشائع ہونے والی خبرسراسرغلط اورگمراہ کن ہے۔ترجمان
کراچی ۔۔۔18 جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے اخبارات میں شائع ہونے والی اس خبرکی سختی سے تردید کی ہے جس میں ڈی جی آڈٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی جانب سے مختلف جماعتوں کو صوابدیدی فنڈمیں رقم دی گئی اوراس میں دیگرجماعتوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کابھی نام لیاگیاہے۔ ترجمان نے اس کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے صوابدیدی فنڈسے ایک پائی بھی وصول نہیں کی اوراس حوالے سے کیاجانے والا دعویٰ اورشائع ہونے والی خبرسراسرغلط اورگمراہ کن ہے۔