Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ٹاؤنز، یوسیز ،ایلڈر ونگ اور شعبہ خواتین کا مشترکہ اجلاس


ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ٹاؤنز، یوسیز ،ایلڈر ونگ اور شعبہ خواتین کا مشترکہ اجلاس
 Posted on: 7/17/2013
ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ٹاؤنز، یوسیز ،ایلڈر ونگ اور شعبہ خواتین کا مشترکہ اجلاس 
کورنگی میں اقلیتی امور کمیٹی کے عہدیداران کی مسیحی مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور لائف آف کرائسٹ پینتی کاسٹل چرچ آف پاکستان میں منعقدہ کنونشن میں شرکت 
کراچی ۔۔۔17، جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کمیٹی کے ٹاؤنز ، یوسیز ، ایلڈرزونگ اور شعبہ خواتین کا مشترکہ اجلاس خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس میں جوائنٹ انچارج منوہر لال ، اراکین شوکت سردار ، سردار کرشن سنگھ ، روشن مکیش ، الیاس کھوکھر ، نوید ملک اور سید منور السلام نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا اور ان کے خلاف جاری نیشنل اورانٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی گھناؤنی سازش کو یکسر مسترد کردیا ۔اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج منوہر لال نے کہا کہ ماضی میں گھناؤنی سازشوں کے تحت قائد تحریک جناب الطاف حسین اور کارکنان کے درمیان دوریاں اور نفرتیں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور جناب الطاف حسین پر بیہودہ الزامات عائد کئے گئے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جناب الطاف حسین پر بیہودہ الزامات عائد کرنے والے خود بے نقاب ہوتے گئے اور جناب الطاف حسین اور ان کے کارکنان ہمیشہ سر خرو ہوئے اور ہر سازش اور امتحان کا انہوں نے مردانہ وار سامنا کیا ہے۔ انہوں نے اقلیتی امور کمیٹی کے ٹاؤنز ، یوسیز ، ایلڈرزونگ اور شعبہ خواتین کے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی الطاف حسین کے خلاف سازش کے اصل حقائق سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہ کریں اور اس حوالے سے گمراہ کن پروپیگنڈوں کا ہرگز شکار نہ ہوں ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے اراکین شوکت سردار اورا لیاس کھوکھر نے گزشتہ روز لائف آف کرائسٹ پینتی کاسٹل چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن میں شرکت کی ۔ کنونشن میں پاکستان میں امن کے قیام ، استحکام اور ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازی عمر اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ 
علاوہ ازیں ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے جوائنٹ انچارج پطرس مسیح اور اراکین گلفان جاوید رندھاوا اور سید منور السلام نے کورنگی کے علاوہ کرسچن ٹاؤن ، ضیاء کالونی اور کورنگی کراسنگ میں مسیحی برادری کے مذہبی رہنماؤں فادر آشر افتخار ، ڈاکٹر آئرن جاوید ، پاسٹر یوسف جون ، ایلڈر منظورمسیح اور بشپ جاوید کرنیل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہچایا ۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور جناب الطاف حسین کی عملی تعلیمات اور درس کے باعث آج اقلیتوں کو پاکستان میں کلیدی مقام حاصل ہے اور انہیں برابری کا شہری تصور کیا جاتا ہے ۔ مسیحی مذہبی رہنماؤں نے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے ذمہ داران کا خیر مقدم کیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ 


12/25/2024 6:51:30 PM