Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رواں سال کے دوران کراچی میں 1726 افراد کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی


رواں سال کے دوران کراچی میں 1726 افراد کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/16/2013
رواں سال کے دوران کراچی میں 1726 افراد کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
موجودہ حکومت شہر میں قیام امن میں پوری طرح ناکام و نااہل ثابت ہوئی ہے 
رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود1726 افراد کا قتل لمحہ فکریہ اور ان اداروں کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
کراچی:۔۔۔۔16؍جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں قتل وغارتگری کے حوالے سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوران واقعات کو حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی وناکامی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں قتل وغارتگری کاسنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال اورامن وامان کی ذمہ داری موجودہ صوبائی حکومت پرعائدہوتی ہے تاہم موجودہ حکومت شہرمیں قیام امن میں پوری طرح ناکام ونااہل ثابت ہوئی ہے، اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شہر میں بدامنی قائم کرنے کیلئے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کوقتل وغارتگری کا کھلا لائسنس جاری کیاہواہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رواں برس کے دوران حق پرست ارکان سندھ اسمبلی سیدمنظرامام،ساجدقریشی اورسیاسی وسماجی رہنماؤں سمیت تقریباً دو ہزار افرادکو بے دردی سے قتل کیاجاچکاہے ، شہرمیں بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان،لوٹ مار، ڈکیتیاں اور دیگرسنگین جرائم روزکامعمول بن چکے ہیں۔ لیاری کے علاقوں سے بے گناہ ومعصوم کچھی برادری کے سینکڑوں خاندان اپنی جان ، مال ، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے نقل مکانی کرچکے ہیں مگر موجودہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی اورآج تک کسی ایک قاتل کوبھی گرفتارنہیں کیاگیا، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں رینجرز ، پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود1726افرادکاقتل لمحہ فکریہ ہے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ واران کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہرمیں قتل وغارتگری کاسلسلہ جاری ہے اورحالیہ چھ ماہ میں 1726افراددہشت گردی اورقتل و غارتگری کانشانہ بن چکے ہیں جبکہ دوسری طرف شہرمیں امن قائم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کہیں نظرنہیںآرہے جس کے باعث شہرمیں خوف وہراس کی فضاء قائم ہے اورشہری خود کو قطعی غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمد،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ رواں سال کے دوران کراچی میں1726افرادکے بہیمانہ قتل کانوٹس لیاجائے ، قتل و دیگر جرائم میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرت ناک سزا دی جائے اور شہریوں کی جاں و مال کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

9/27/2024 6:18:09 PM