سوگوار کارکنان سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔16جولائی، 2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 87کے مرحوم کارکن سعید عادل کی والدہ انوری بیگم ، لانڈھی سیکٹر یونٹ 86کے کارکن سید احمد عرفان کے والد سید احترام علی ، نارتھ ناظم آباد سیکٹر یونٹ 173کے مرحوم کارکن قاضی وتیق مرسلین کے والد قاضی محمد عتیق، اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن محمد عرفان کے والد عبدالرحمن، اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 126کے کارکن محمد یاسین کی زوجہ شگفتہ بانو ا،لانڈھی سیکٹر یونٹ 81کے کارکن کامران کے بھائی جاوید احمداورنگی سیکٹر یونٹ 119کے کارکن غلام مصطفی کے والد مقتول احمد اورایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ گاہی فقیر گوٹھ کے کارکن رانا شہزاد کے والد رانا محمد عظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعاکی کہ اللہ تعا لیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)