Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی جانب سے لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائیگا


جناب الطاف حسین کی جانب سے لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائیگا
 Posted on: 7/15/2013
جناب الطاف حسین کی جانب سے لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائیگا
متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے
کراچی :۔۔۔15، جولائی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھوکھرا پارE-1، نزد مہران ہوٹل ملیر میں لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق گینگ وارکے دہشت گردوں کے مظالم سے تنگ آکرحالیہ دنوں میں لیاری سے ملیرنقل مکانی کرکے جانے والے کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد سینکڑوں افرادکیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطارڈنر میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حق پرست ارکان پارلیمنٹرین ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور معززین شرکت کریں گے۔ جبکہ ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی کے تعاون سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین کو طبّی سہولیات کی فراہمی کیلئے مفت طبّی کیمپ کابھی انعقادکیاجارہاہے جہاں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان کے ہمراہ مریضوں کاطبّی معائنہ کریں گے اورانہیں مفت ادویات فراہم کریں گے۔طبّی کیمپ صبح سے شام 5بجے تک کام کریگا۔

12/25/2024 6:32:28 PM