Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن میں لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے افراد میں امدادی سامان کی تقسیم


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن میں لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے افراد میں امدادی سامان کی تقسیم
 Posted on: 7/15/2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے بلدیہ ٹاؤن میں لیاری سے نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے افراد میں امدادی سامان کی تقسیم
رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی، حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے امدادی سامان تقسیم کیا
تصاویر
کراچی۔۔۔15جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام پیرکوبلدیہ کے علاقے میں لیاری میں جاری دہشت گردی اور بدامنی کے باعث نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے سینکڑوں خاندان میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔ امدادی سامان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے تقسیم کیاجس میں کھجور ،پانی کی بوتل، خشک دودھ، گھی ، تیل دالیں، چاول اور چینی کے علاوہ روزمرہ کی دیگراشیاء شامل ہیں۔ اس مو قع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور ، علاقائی یونٹ سیکٹر کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اس مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے متاثرین سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اوردکھی انسانیت کی بے لوث خدمت ہی ایم کیوایم کانصیب العین ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچھی برادری سے اظہاریکجہتی وہمدردی کرتے ہوئے انہیںیقین دلایاکہ ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اورکسی صورت انہیں تنہاء نہیں چھوڑے گی۔اس موقع پر کچھی برادری کے متاثرین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے امدادکی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اور ان کی درازی عمر، صحت و تندرستی اور نا گہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔


12/25/2024 7:06:06 PM