معروف صحافی، تجزیہ نگار اور مزاح نگار مشتاق یوسفی کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
حق پرست عوام و کارکنان مشتاق یوسفی کی صحتیابی کیلئے دعا کریں الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔15جولائی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف مصنف و مزاح نگار،صحافی اور تجزیہ نگار مشتاق یوسفی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ ایک بیان جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ مشتاق یوسفی کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔